ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگلے ٹی- 20ورلڈ کپ میں ڈی آرایس کا استعمال کیا جائے گا

اگلے ٹی- 20ورلڈ کپ میں ڈی آرایس کا استعمال کیا جائے گا

Mon, 06 Feb 2017 11:53:28    S.O. News Service

نئی دہلی، 5؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اگلے ٹی- 20ورلڈ کپ میں امپائر کے فیصلے کا جائزہ لینے والے نظام(ڈی آر ایس )کا استعمال کیا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے اتوار کو مذکورہ اعلان کیا۔آئی سی سی کے مطابق، آئندہ چمپئنز ٹرافی اور خاتون ورلڈ کپ میں بھی اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔اب جب آئی سی سی نے ورلڈ ٹی- 20جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں ڈی آرایس کو نافذ کرنے کافیصلہ کیا ہے تو یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ جلد ہی دو ٹی- 20بین الاقوامی سیریز میں بھی اس کا استعمال ہوتے دیکھا جا سکے گا۔غورطلب ہے انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے حال ہی میں انڈیا کے خلاف کھیلی گئی تین ٹی- 20سیریز کے دوران امپائر کے غلط فیصلے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔انہوں نے کہا تھا کہ امپائر کے غلط فیصلے کی وجہ سے کئی بار ٹیمیں میچ گنوایٹھتی ہے اور انہوں نے ساتھ ہی بی سی سی آئی سے ڈی آرایس کو بین الاقوامی ٹی- 20میچوں میں بھی لاگو کرنے کامطالبہ کیا ۔ان کی شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے مذکورہ اعلان کیاہے ۔
 


Share: